QR CodeQR Code

دہشتگردوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے، ندیم افضل چن

3 Mar 2014 09:55

اسلام ٹائمز: بھیرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے مذاکرات اچھی بات ہیں لیکن انکی آڑ میں دہشتگرد اپنی قوت بڑھانے کی کوشش بھی کرسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین پی اے سی چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔ مٹھی بھر جنونیوں کا گروہ اپنی انا کی تسکین کے لئے اسلام کا نام غلط طور پر استعمال کر رہا ہے۔ قیام امن کے لئے مذاکرات اچھی بات ہیں لیکن ان کی آڑ میں دہشت گرد اپنی قوت بڑھانے کی کوشش بھی کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھیرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ قوم دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بناء پر خوف و ہراس میں مبتلا اور عدم تحفظ کا شکار ہوچکی ہے۔ حکمرانوں باتوں کی بجائے عملی اقدامات کریں۔


خبر کا کوڈ: 357280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/357280/دہشتگردوں-سے-کوئی-رعایت-نہ-کی-جائے-ندیم-افضل-چن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org