0
Monday 3 Mar 2014 12:54
دھماکوں سے طالبان کا اظہار لاتعلقی اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے

اسلام آباد خودکش حملے، طالبان نے جنگ بندی کا پہلا تحفہ وزیراعظم کو پیش کردیا، صاحبزادہ حامد رضا

اسلام آباد خودکش حملے، طالبان نے جنگ بندی کا پہلا تحفہ وزیراعظم کو پیش کردیا، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ ان خودکش حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ایف آئی آر وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف درج کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کا ان دھماکوں سے اظہار لاتعلقی اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے کیونکہ خودکش بمبار صرف تحریک طالبان پاکستان کے پاس ہیں، طالبان نے جنگ بندی کا پہلا تحفہ وزیراعظم کو پیش کر دیا ہے اور یہ حکومت کے منہ پر طالبان کی جانب سے بہت بڑا طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان خودکش دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 357312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش