0
Monday 3 Mar 2014 13:10

ایڈیشنل جج رفاقت عوان نے لال مسجد کی مشرف کیخلاف درخواست مسترد کی تھی

ایڈیشنل جج رفاقت عوان نے لال مسجد کی مشرف کیخلاف درخواست مسترد کی تھی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کچہری حملے میں جاں بحق ہونے والے رفاقت اعوان شاید وہی جج ہیں جنہوں نے لال مسجد شہداء فائونڈیشن کی درخواست مسترد کی تھی اور سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت منظور کی تھی۔ گمان کیا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی اس کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ حساس اداروں نے اس پہلو پر تحقیقات شروع کردی ہیں کہ کہیں کچہری واقعہ لال مسجد کی اس درخواست کے خارج ہونے کا ردعمل تو نہیں۔ یاد رہے کہ تحریک طالبان پاکستان کو لال مسجد آپریشن کا ردعمل بھی قرار دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب اس حملے نے حکومت کی جنگ بندی کے اعلان پر بھی سوالیہ نشان کھڑے کردئیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 357315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش