0
Monday 3 Mar 2014 13:11

طالبان اسلام آباد حملے میں ملوث ہوئے تو مذاکرات سے علیحدہ ہو جاؤں گا، پروفیسر ابراہیم

طالبان اسلام آباد حملے میں ملوث ہوئے تو مذاکرات سے علیحدہ ہو جاؤں گا، پروفیسر ابراہیم

اسلام ٹائمز۔ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ہم جن لوگوں کی نمائندگی کر رہے ہیں اگر وہ ضلع کچہری حملے میں ملوث ہوئے تو میں مذاکراتی کمیٹی سے الگ ہو جاؤں گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد سیکٹر ایف ایٹ کے ضلع کچہری میں خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ یہ حملہ جس نے بھی کیا وہ درندے انسانیت کے مجرم ہیں، اس حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہ اکہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے میں پرامید ہوں کہ اس میں طالبان ملوث نہیں ہوں گے لیکن اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ یہ حملہ طالبان نے کیا تو میں سب سے پہلے ان پر لعنت بھیجوں گا اور اپنے آپ کو مذاکراتی کمیٹی سے علیحدہ کر لوں گا۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ ضلع کچہری میں خودکش حملہ، دستی بموں سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان سمیت 11 افراد جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے تھے۔

خبر کا کوڈ : 357316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش