0
Monday 3 Mar 2014 14:38

اسلام آباد خودکش حملہ, وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی اجلاس بلا لیا

اسلام آباد خودکش حملہ, وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی اجلاس بلا لیا
اسلام ٹائمز۔ طالبان کی جانب سے خود کش حملے کے بعد ملک میں  سکیورٹی کی صورتحال پر غور کے لئے وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور خیبر ایجنسی میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان کو دہشتگردی سے متعلق درپیش چیلنجز سمیت طالبان کے جنگ بندی اور اسلام آباد میں آج ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہنگامی طور پر بلائے گئے اس اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر اسلام، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہیں۔ واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی ضلع کچہری میں دہشتگردی کے واقعہ میں ایک ایڈیشنل سیشن جج اور وکلا سمیت 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی جب کہ خیبر ایجنسی میں سڑک کنارے نصب پھٹنے سے ایف سی کے 2 اہلکار جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 357344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش