QR CodeQR Code

طالبان کیساتھ کسی بھی صورت میں مذاکرات نہیں ہونے چاہییں، علامہ ناصر عباس جعفری

3 Mar 2014 14:47

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا اصفہان میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طالبان کو فنڈ سعودی عرب اور امریکہ دیتا ہے، انکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ کسی بھی صورت میں مذاکرات نہیں ہونے چاہییں، وہ ملک اور قوم کے دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم المقدس کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین، ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے سیکرٹری جنرل سید تقی زیدی نے بھی خطاب کیا۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ان طالبان کو فنڈ سعودی عرب اور امریکہ دیتا ہے، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی مل کر اس ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے اور انشاءاللہ ہم سب مل کر امریکہ، اسرائیل اور عرب ممالک کو پاکستان میں شکست دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 357347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/357347/طالبان-کیساتھ-کسی-بھی-صورت-میں-مذاکرات-نہیں-ہونے-چاہییں-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org