QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی کیجانب سے کچہری سانحہ کی شدید مذمت

3 Mar 2014 17:47

اسلام ٹائمز: اپنے مذمتی بیان میں ایس یو سی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کیخلاف فی الفور ایکشن لے۔ ملک میں ججز، وکلاء، صحافیوں، بے یار و مدد گار مسافر، عبادت گاہیں اور اہم تنصیبات تک محفوظ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی اسلام آباد کچہری میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار، لاقانونیت کا سدباب کیا جائے، علامہ سید ساجد علی نقوی کا مطالبہ۔ پیر کو اسلام آباد کچہری میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فی الفور ایکشن لے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ججز، وکلاء، صحافیوں، بے یارو مدد گار مسافر، عبادت گاہیں اور اہم تنصیبات تک محفوظ نہیں ہیں، ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کا راج ہے، پورا ملک آگ میں جل رہا ہے اور ذمہ دار ادارے بے بس نظر آرہے ہیں۔ ذمہ داران کو چاہیے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فی الفور اقدام اٹھائیں، ملک دشمن عناصر پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے اور آئین و قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے لاقانونیت کا سدباب کیا جائے۔ 
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب حکومت مذاکرات کر رہی ہے مگر دوسری جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود دہشت گردی کی کارروائیاں تھمنے میں نہیں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کو سوچنا ہوگا کیونکہ مذاکرات اور دہشت گردی اکٹھے نہیں چل سکتے۔ اس موقع پر انہوں نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 357430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/357430/علامہ-ساجد-نقوی-کیجانب-سے-کچہری-سانحہ-کی-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org