0
Monday 3 Mar 2014 19:58

جعفریہ یوتھ پاکستان کا مشاورتی اجلاس، فعالیت پر آراء و تجاویز

جعفریہ یوتھ پاکستان کا مشاورتی اجلاس، فعالیت پر آراء و تجاویز
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ یوتھ کا ایک اہم اور ہنگامی غیر رسمی اجلاس مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں جعفریہ یوتھ کے مرکزی ذمہ داران، تھنک ٹینک کے اراکین، معاونین خصوصی اور ہمدردان نے شرکت کی، جبکہ میزبانی کے فرائض راولپنڈی ڈویژن، ضلع اور سٹی کے ناظمین نے انجام دیئے۔ غیر رسمی اجلاس میں جعفریہ یوتھ کی تاحال فعالیت کا جائزہ لیا گیا۔ خامیوں، کوتاہیوں اورمشکلات کی نشاندہی کی گئی اور مستقبل میں جعفریہ یوتھ کو مزید فعال کرنے کے لیے تفصیلی تجاویز و آراء پر دقّت سے غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلٰی سید اظہار بخاری نے تمام شرکاء اور اراکین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جعفریہ یوتھ کی فعالیت کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے بلائے گئے غیر رسمی اجلاس میں اتنی توجہ اور زحمت کرکے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جعفریہ یوتھ پاکستان میں نوجوانوں کی جہاں مذہبی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہی ہے، وہاں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل کی پالیسیوں کو مدنظر رکھ کر سیاسی، سماجی اور معاشرتی میدانوں میں بھی جوانوں کی استعداد اور صلاحیتوں کو نکھارنے کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ مختصر عرصے میں جعفریہ یوتھ کو ملک بھر میں ملنے والی پذیرائی نہ صرف اللہ تعالٰی کا خصوصی کرم ہے بلکہ ہمارے ناظمین، معاونین، ذمہ داران اور تمام دوستوں اور ساتھیوں کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ان کوششوں اور کاوشوں کو مزید تیز کرنے کی بھرپور ضرورت ہے، جسے پورا کرنے کی ہر ممکن سعی کی جا رہی ہے۔

اراکین اجلاس نے جعفریہ یوتھ کے مرکزی دفتر کے قیام کو نہایت خوش آئند قدم اور اسے فعالیت میں تیزی اور جعفریہ یوتھ کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار کا حامل قرار دیا۔ اجلاس نے طے کیا کہ جعفریہ یوتھ کو مرکزی قیادت اور قومی جماعت کی پالیسیوں کے ساتھ رہ کر نوجوانوں کے دیگر امور کے ساتھ فلاحی اور انسانی امور پر بھی نئے سرے سے کام کرنا چاہیے اور پاکستان میں فلاحی اور انسانی بنیادوں پر منصوبے اور کاموں کا آغاز کرنا چاہیے، کیونکہ دور حاضر میں فلاح اور انسانیت سے مربوط و منسلک کام ہی جوانوں کی ذمہ داری ہے۔ جہاں اس میدان میں کام کرنے کی بہت ضرورت ہے وہاں اس میدان میں وسعت بھی موجود ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے اور اس وسعت سے استفادہ کرنے کے لیے جعفریہ یوتھ اپنی تمام توانائیاں صرف کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 357512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش