QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا اعلٰی سطحی وفد 10 روزہ دورہ پر ایران روانہ

3 Mar 2014 20:37

اسلام ٹائمز: منصورہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گیارہ رکنی وفد ایران کے شہروں تہران، مشہد مقدس اور قم المقدسہ جائے گا جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں اور پاکستانی شہریوں کے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کا اعلٰی سطحی وفد دس روزہ دورہ پر ایران روانہ ہو گیا ہے۔ گیارہ رکنی وفد ایران کے شہروں تہران، مشہد مقدس اور قم المقدسہ جائے گا، جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں اور پاکستانی شہریوں کے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ وفد میں امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر، نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں محمد اسلم، سابق امیر جماعت اسلامی سندھ اسد اللہ بھٹو، امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالمتین اخوانزادہ، امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، وقاص انجم جعفری، حافظ ساجد انور و دیگر شامل ہیں۔ قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان چوہدری محمد اسلم سلیمی نے نظام الدین میمن کو قائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے جنہوں نے ایک سادہ تقریب میں حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 357525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/357525/جماعت-اسلامی-کا-اعل-ی-سطحی-وفد-10-روزہ-دورہ-پر-ایران-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org