0
Monday 3 Mar 2014 22:33

پارلیمنٹ لاجز غیر اخلاقی سرگرمیاں، جمشید دستی نے ثبوت سیکرٹری قومی اسمبلی کو دیدیئے

پارلیمنٹ لاجز غیر اخلاقی سرگرمیاں، جمشید دستی نے ثبوت سیکرٹری قومی اسمبلی کو دیدیئے
اسلام ٹائمز۔ آزاد رکن قومی اسمبلی جمیشد دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے ثبوت سیکرٹری قومی اسمبلی کو پیش کر دیئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں جمشید دستی نے سیکرٹری قومی اسمبلی کرامت حسین نیازی سے ملاقات کی اور انہیں پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کی دو سی ڈیز پر مشتمل فوٹیجز فراہم کیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جمشید دستی کی طرف سے فراہم کی گئی فوٹیجز میں ایک وزیر مملکت بھی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی سرگرمیوں سے متعلق جو کہا اس پر قائم ہیں، اس موقع پر سیکرٹری قومی اسمبلی کرامت حسین نے کہا کہ فراہم کی گئیں سی ڈیز اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کی جائیں گی۔ اسپیکر ان الزامات کی تحقیقات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 357574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش