QR CodeQR Code

دہشت گردی کو کچلنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے، علامہ راغب نعیمی

4 Mar 2014 00:51

اسلام ٹائمز: ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ جامعہ نعیمیہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ان شاء اللہ دہشت گردوں کی کھل کر مخالفت کرتا رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے سانحہ میں شہید ہونے والے وکلاء اور دیگر افراد کے قاتلوں کی نشاندہی کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے اور عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، دہشت گردوں کی دہشت گردی کو کچلنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے کیونکہ عوام کی عزت، جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ اسلام آباد میں ہونے والی دہشت گردی کو ٹیسٹ کیس سمجھے اور سانحہ میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

یہ بات جامعہ نعیمیہ کے 61 ویں جلسہ دستار فضیلت، 15 ویں مفتی اعظم مفتی محمد حسین نعیمی اور 5 ویں شہید پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی سیمینار کے بارے میں 15 مارچ کو ہونے والے سالانہ پروگرام کے سلسلہ میں داتا گنج بخش ٹاؤن میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ مولانا محمد راغب حسین نعیمی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ نعیمیہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ان شاءاللہ دہشت گردوں کی کھل کر مخالفت کرتا رہے گا۔ اجلاس میں جامعہ نعیمیہ کے جلسہ عام میں شرکت اور جلسہ عام کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے کے حوالے سے غوروفکر کیا گیا جبکہ نعیمین ایسوسی پاکستان ضلع لاہور کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی۔ اس موقع پر داتا گنج بخش ٹاؤن کے علماء کرام نے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 357605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/357605/دہشت-گردی-کو-کچلنا-انتہائی-ضروری-ہو-گیا-ہے-علامہ-راغب-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org