0
Tuesday 4 Mar 2014 01:26

کراچی، کورنگی سے کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

کراچی، کورنگی سے کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں سی آئی ڈی نے مقابلے میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی آئی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سی آئی ڈی پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی آئی ڈی انسداد فرقہ وارانہ سیل کے انچارج فیاض خان کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد مشتاق شاہ شیرازی اور محبوب عالم عرف مدنی نے شاہ فیصل کالونی، قائد آباد اور شرافی گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کرکے کسٹم افسر سمیت متعدد افراد کو قتل کیا۔ فیاض خان کے مطابق دورانِ تفتیش دونوں افراد نے انکشاف کیا کہ قتل کرنے کا ٹاسک لشکر جھنگوی کے نعیم بخاری اور دلاور عرف دلدار دیا کرتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 357624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش