0
Tuesday 4 Mar 2014 03:01

تحریک طالبان پاکستان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، طالبان شوریٰ شمالی وزیرستان

تحریک طالبان پاکستان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، طالبان شوریٰ شمالی وزیرستان
اسلام ٹائمز۔ طالبان شوریٰ شمالی وزیرستان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم اب بھی حکومت پاکستان کے ساتھ 2006ء کے امن معاہدے پر قائم ہیں۔ میرانشاہ میں پریس کانفرنس کے دوران طالبان شوریٰ شمالی وزیرستان کے ترجمان احمد اللہ احمدی نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں ناکامی پر شمالی وزیرستان میں آپریشن ہوا تو یہ سمجھ سے بالاتر ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم حافظ گل بہادر کی سربراہی میں حکومت کے ساتھ  2006ء میں امن معاہدہ کرچکے ہیں اور اس امن معاہدے پر اب تک برقرار ہیں۔ کسی بھی فریق نے معاہدہ توڑنے کا اعلان نہیں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ مذاکرات کامیاب ہوں یا ناکام ہم پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔
خبر کا کوڈ : 357655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش