QR CodeQR Code

طاقت کا استعمال آخری حربہ ہوگا

یوکرائن میں فوجی کارروائی وہاں کے شہریوں کے تحفظ کیلئے ہوگی، پیوٹن

5 Mar 2014 01:20

اسلام ٹائمز: روسی صدر نے کہا کہ روس جی 8 سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ اجلاس میں اگر مغربی ممالک شرکت نہ کرنا چاہیں تو مت آئیں، روس یوکرائن کی عوام کے ساتھ جنگ نہیں کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرائن میں کوئی بھی فوجی کارروائی وہاں کے شہریوں کے تحفظ کیلئے ہوگی۔ ماسکو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ روس جی 8 سربراہ اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ اجلاس میں اگر مغربی ممالک شرکت نہ کرنا چاہیں تو مت آئیں، روس یوکرائن کی عوام کے ساتھ جنگ نہیں کرے گا، روس پر لگائی جانے والی پابندیوں کا اثر مغرب پر بھی پڑے گا۔ یوکرائن کے علاقے کریمیا کو روس میں شامل کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ یوکرائن میں طاقت کا استعمال آخری حربہ ہوگا۔
دیگر ذرائع کے مطابق روس نے کہا ہے کہ فی الحال یوکرین فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔ روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے ترجمان کے مطابق ابھی کمانڈر انچیف نے فوج کو واپس اپنے یونٹوں میں پہنچنے کی ہدایت کی۔ چھبیس فروری کو روسی صدر نے اپنی فوج کو لڑاکا تیاریوں کیلئے مشقوں کا حکم دیا تھا۔ ان مشقوں میں ہزاروں فوجیوں نے حصہ لیا تھا، تاہم اب روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے اپنی فوج کی مستقل ٹھکانوں پر واپسی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 358042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/358042/یوکرائن-میں-فوجی-کارروائی-وہاں-کے-شہریوں-تحفظ-کیلئے-ہوگی-پیوٹن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org