0
Tuesday 31 Aug 2010 12:16

امریکا آج یو ایس ایس میک انرنے پاک بحریہ کے حوالے کریگا،حسین حقانی مہمان خصوصی ہونگے

امریکا آج یو ایس ایس میک انرنے پاک بحریہ کے حوالے کریگا،حسین حقانی مہمان خصوصی ہونگے
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق پاکستان نے آج امریکا سے اولیور ہیزرڈپیری کلاس کے پہلے بحری جہاز یو ایس ایس میک انرنے کے حصول کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔یہ جہاز پاکستان کو امریکی بحری اڈے مے پورٹ فلوریڈامیں حوالے کیا جائے گا،جس کا نام بعدازاں پی این ایس عالمگیر (F-260)رکھا جائے گا۔امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ اولیورہیزرڈپیری کلاس کے فریگیٹس اس وقت دنیا میں کئی ملکوں کی بحریہ مختلف سمندری آپریشنز کے لئے استعمال کر رہی ہیں۔یہ جہاز میری ٹائم سیکورٹی کی کارروائیوں کیلئے زیادہ موزوں ہیں،جو اس وقت ان ملکوں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔پی این ایس عالمگیر بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ سمندری حدود میں میری ٹائم سیکورٹی کی خدمات انجام دے گا۔یہ بحری جہاز پاک بحریہ سمندری جہازوں کے بیڑے کی طاقت میں بھی اضافہ کر دے گا۔اس بحری جہاز کا عملہ پہلے ہی امریکا پہنچ چکا ہے اور اسے مے پورٹ کے نیول اسٹیشن پر تربیت دی جا رہی ہے۔کیپٹن نوید اشرف تمغہ بسالت تمغہ امتیاز(ملٹری)پی این ایس عالمگیر (F-260)کے پہلے کمانڈنگ افسر ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دیا جانے والا جنگی جہاز پی این ایس عالمگیر آج پاکستان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔سابقہ امریکی فرگیٹ یو ایس ایس میک انرنی کو آج مئے پورٹ نیول اسٹیشن پر پاکستان کے حوالے کیا جا ئے گا،حوالگی کی تقریب میں واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی بھی موجود ہوں گے۔پی این ایس عالمگیر کا عملہ پہلے ہی مئے پورٹ نیول اسٹیشن پہنچ چکا ہے۔کیپٹن نوید اشرف پی این ایس عالمگیر کے پہلے کمانڈنگ آفیسر ہوں گے۔

خبر کا کوڈ : 35826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش