0
Wednesday 5 Mar 2014 20:55

دھاندلی کا الزام ثابت، رکن سندھ اسمبلی الطاف انڑ کی رکنیت منسوخ کر دی گئی

دھاندلی کا الزام ثابت، رکن سندھ اسمبلی الطاف انڑ کی رکنیت منسوخ کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ نادرا رپورٹ کی روشنی میں دھاندلی کا الزام ثابت ہوگیا، الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی الطاف اُنڑ کی رکنیت منسوخ کر دی، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 35 لاڑکانہ میں دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ الطاف انڑ 11 مئی کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پی ایس 35 لاڑکانہ سے 23 ہزار 684 ووٹ لیکر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی ہی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سہیل انور سیال نے 21 ہزار 180 ووٹ حاصل کئے تھے۔ سہیل انور سیال نے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دی تھی کہ الطاف انڑ نے 25 پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کرائی، الیکشن ٹریبونل نے نادرا حکام سے رپورٹ طلب کی، جس پر نادرا نے حلقے میں 8 ہزار جعلی ووٹوں کی تصدیق کی۔ ٹریبونل نے گزشتہ ہفتے الطاف انڑ کو نااہل قرار دیکر الیکشن کمیشن کو حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے الطاف انڑ کی رکنیت ختم کر دی گئی، یوں رکن سندھ اسمبلی انگوٹھوں کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق پر نادرا کی رپورٹ کا پہلا شکار بن گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 358385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش