0
Wednesday 5 Mar 2014 21:15

کراچی کو حب ڈیم سے پانی کی فراہمی بند

کراچی کو حب ڈیم سے پانی کی فراہمی بند
اسلام ٹائمز۔ حب ڈیم سے پانی کی فراہمی بند ہونے کے بعد کراچی شہر میں ناغے کا نظام جاری ہے۔ جمعرات کو صدر سمیت ڈسٹرکٹ ویسٹ کے متعدد علاقوں میں پانی کا ناغہ ہوگا۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے فراہمی آب ناغہ سسٹم کے تحت جمعرات کو صدر، رنچھوڑ لائن، عثمان آباد، میٹھادر، کھارادر، لائٹ ہاؤس، پاکستان چوک، برنس روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پانی فراہم نہیں ہوگا۔ واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور اب جمعہ 7 مارچ 6 بجے شام سے ہفتہ 8 مارچ 6 بجے شام تک پیپری کے تمام علاقے، لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، اختر کالونی، کشمیر کالونی، میں پانی کی فراہمی بند رہے گی۔ ہفتہ 8 مارچ کو 6 بجے شام سے اتوار 9 مارچ 6 بجے شام تک فیڈرل بی ایریا اور نارتھ ناظم آباد کے تمام علاقوں میں پانی کا مکمل ناغہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 358392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش