0
Thursday 6 Mar 2014 12:33

شاہراہوں کو سفر کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے، اسد الرحمٰن گیلانی

شاہراہوں کو سفر کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے، اسد الرحمٰن گیلانی

اسلام ٹائمز۔ صوبائی سیکرٹری داخلہ اسد الرحمن گیلانی نے ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قومی اور بین الصوبائی شاہراہوں کو سفر کیلئے محفوظ بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن قمبر دشتی کمشنر سمیت فرنٹیئر کور بلوچستان کے کرنل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹروں نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور صوبائی سمیت بین الاقوامی شاہراہوں پر امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرانسپورٹروں کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ ان مشکلات کو دور کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں تاکہ ٹرانسپورٹروں میں پائے جانے والے عدم تحفظ کے خوف کو دور کیا جا سکے اور تمام شاہراہوں کو سفر کیلئے محفوظ بنایا جائے۔ شاہراہوں پر جرائم اور چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والوں کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ اسد الرحمن گیلانی نے ٹرانسپورٹروں کے تمام جائز مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام متعلقہ انتظامی افسران کو ہدایات دیں کہ ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ حاجی نور محمد شاہوانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرانسپورٹروں کو درپیش مشکلات اور آئے روز ڈرائیوروں کی اغواء کاری اور انہیں مارنے سمیت ٹرکوں کو جلانے اور شاہراہوں پر جرائم کی وارداتوں کے حوالے سے حکام کو آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 358455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش