QR CodeQR Code

پاکستانی ٹیم کی’’حمایت‘‘ میں کشمیری طلباء بھارت یونیورسٹی سے معطل

6 Mar 2014 10:47

اسلام ٹائمز: انجینیئرنگ کے طالب علم عرفان احمد نے کشمیر ریڈر کو بتایا کہ پاکستان کی جیت پر ہم نے تالیاں بجائیں تو مقامی طلباء طیش میں آگئے اور ہال میں نقصان پہنچانا شروع کردیا، گالم گلوچ کی اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک یونیورسٹی نے مبینہ طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت کرنے پر 60 کشمیری طلباء کو معطل کر دیا ہے، بھارتی اخبار ’’دی ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طالب علم اترپردیش کی سوامی ویویکناد سبھارتی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے، اخبار کے مطابق حالیہ میچ میں پاکستان کی جیت پر مبینہ طور پر کشمیری نوجوانوں نے جشن منایا اور دیگر ساتھی طلباء سے بحث کی، یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کو معطل کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، میچ کے بعد ملک کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر ان طالب علموں کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا جارہا تھا اور اس صورتحال میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء کو احتیاطی تدابیر کے طور پر 3 دنوں کے لیے معطل کیا گیا، ان میں سے بعض طلباء نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، انجینیئرنگ کے طالب علم عرفان احمد نے کشمیر ریڈر کو بتایا کہ پاکستان کی جیت پر ہم نے تالیاں بجائیں تو مقامی طلباء طیش میں آگئے اور ہال میں نقصان پہنچانا شروع کردیا، گالم گلوچ کی اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔


خبر کا کوڈ: 358525

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/358525/پاکستانی-ٹیم-کی-حمایت-میں-کشمیری-طلباء-بھارت-یونیورسٹی-سے-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org