0
Thursday 6 Mar 2014 12:20

دہشتگرد عناصر کھلے عام حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، صوفی حسین لاکھانی

دہشتگرد عناصر کھلے عام حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، صوفی حسین لاکھانی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ صوفی محمد حسین لاکھانی نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کا بازار گرم ہے، شرپسندوں کے حوصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ اب ان کے شر سے عوام کو انصاف فراہم کرنے والے ججز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی محفوظ نہیں تو عوام کو کس طرح تحفظ حاصل ہوگا، دہشتگرد عناصر کھلے عام حکومت کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر طیبہ مسجد لائنز ایریا کراچی میں فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوفی محمد حسین لاکھانی نے کہا کہ سلام اور پاکستان کا استحصال اور فساد فی الارض برپا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے حضور اکرم (ص) کے سوشل کریکٹر کو رہنماء بنا کر جبر کی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت و بربریت، ٹارگٹ کلنگ، امن و امان کی بگڑتی صورتحال نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

صوفی محمد حسین لاکھانی نے کہا کہ بلند و بانگ دعوے کرکے خود کو عقلِ کُل سمجھنے والے حکمران جمہوریت کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، صرف امن کے نعرے لگانے اور بیان بازی کرنے سے امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے مختص بھاری بجٹ و اخراجات کے باوجود لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں حکو متی ادارے بے بس نظر آتے ہیں۔ ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کراچی کا مزید کہنا تھا کہ اب تک جو دہشتگرد گرفتار ہوئے، مقام افسوس ہے کسی کو کیفرِ کردار تک نہیں پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بیان بازی کے بجائے امن و امان کے قیام کیلئے مؤثر عملی اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 358563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش