QR CodeQR Code

گلگت، مختلف جماعتوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کی 10 مارچ کی مجوزہ ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

6 Mar 2014 21:12

اسلام ٹائمز: مختلف سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے علاوہ تاجر تنظیموں اور سماجی اداروں نے بھی گندم پر سبسڈی کے خاتمے کیخلاف مجوزہ ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام گلگت کی تاجر برادری، ٹرانسپورٹ یونینز، نان بائی ایسوسی ایشن، بار ایسوسی ایشن، سپورٹس ایسوسی ایشن، منرلز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن، یوتھ فورم کے نمائندوں نے خصوصی اجلاس میں 10 مارچ کی مجوزہ ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اجلاس میں پیرا میڈیکل اور کنٹریکٹ ایمپلائیرز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، تمام شرکائے اجلاس نے 10 مارچ کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کا عزم کیا اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوام "عوامی ایکشن کمیٹی" کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر متفق ہیں اور گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام مسالک کے لوگ اور نمائندے ایک میز پر جمع ہیں۔ شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ گندم سبسڈی گلگت بلتستان کے عوام کا بنیادی مسئلہ ہے اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر 10 مارچ کو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بناکر گلگت بلتستان کے عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں پر یہ ثابت کریں گے کہ گلگت بلتستان کے عوام آئینی حقوق کیلئے ایک ہیں اور پوری قوم متحد ہے۔


خبر کا کوڈ: 358793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/358793/گلگت-مختلف-جماعتوں-نے-عوامی-ایکشن-کمیٹی-کی-10-مارچ-مجوزہ-ہڑتال-حمایت-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org