0
Thursday 6 Mar 2014 23:03

حکومت نے آج تک دہشتگردی کو ختم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی، علامہ رمضان توقیر

حکومت نے آج تک دہشتگردی کو ختم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے غیر سرکاری تنظیم شعور اور ڈیرہ اسماعیل خان پریس کلب کے زیراہتمام منعقدہ "امن کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جتنی بھی دہشت گردی ہو رہی ہے یہ جہالت، غربت اور بیروزگاری کا نتیجہ ہے۔ حکومت نے آج تک اس بیماری کو ختم کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ حکمران اور علماء کرام اس جہالت اور غربت کو ختم کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن آج تک ان مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں صحت بک رہی ہے، علم بک رہا ہے۔ انصاف و عدالت کا نام و نشان تک نہیں۔ حکمرانوں نے جزاء و سزاء کے عمل کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج دہشت گردوں کو سزا کا کوئی خطرہ نہیں اور وہ دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ ملک و قوم کے محافظ اعلٰی ادارے بھی ان دہشت گردوں کے شر سے محفوظ نہیں۔ علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں ایسے علمی ادارے بنائے جائیں، جہاں غریبوں کو بھی دسترس حاصل ہو، جہالت کا خاتمہ ہو اور ملک میں کارخانے اور فیکٹریاں لگا کر غریبوں کو روزگار مہیا کیا جائے، تاکہ دہشت گردی کی اس لعنت سے چھٹکارا حاصل ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 358810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش