QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں جے یو آئی درپردہ حکومت کی حمایتی تھی، فوزیہ بتول

6 Mar 2014 23:59

اسلام ٹائمز: میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین، ڈی آئی خان کی ضلعی صدر نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علماء اسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اتحاد بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر فوزیہ بتول نے کہا ہے کہ صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی عاصمہ ارباب جہانگیر کی ولولہ انگیز قیادت میں صوبہ خیبر  پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اے این پی ہماری اتحادی جماعت تھی، جبکہ جمعیت علماء اسلام بھی درپردہ پیپلز پارٹی حکومت کی حمایتی جماعت تھی۔ تینوں جماعتوں کے باہمی تعاون کے باعث پیپلز پارٹی نے مدت حکومت پوری کی ہے، جبکہ آئندہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بھی انہی جماعتوں کا اتحاد تشکیل پا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر خیبر پختونخواہ عاصمہ ارباب عالمگیر کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دبئی طلب کیا ہے۔ وطن واپسی پر پارٹی کی تنظیم سازی کا مرحلہ شروع ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 358832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/358832/پیپلز-پارٹی-کے-دور-اقتدار-میں-جے-یو-آئی-درپردہ-حکومت-کی-حمایتی-تھی-فوزیہ-بتول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org