QR CodeQR Code

ملتان، سرائیکی وسیب کا پہلا سرائیکی فیسٹیول 7مارچ کو ہوگا، ظہور دھریجہ

7 Mar 2014 01:15

اسلام ٹائمز: فیسٹیول سرائیکی وسیب کے 6 کروڑ انسانوں کی تہذیبی و ثقافتی شناخت کے احیاء کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی، دہشت گردی اور عدم برداشت کے خلاف جہاد بھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سرائیکی وسیب کی تاریخ میں پہلا سرائیکی فیسٹیول مورخہ 7مارچ2014ء بروز جمعہ صبح10 بجے تا رات 10 بجے ملتان آرٹس کونسل میں مختلف رنگا رنگ تقریبات شروع ہو رہی ہیں ان میں کرافٹ بازار، آرٹ گیلری، سرائیکی بکسٹالز، سرائیکی مصنوعات، سرائیکی جھومر، سرائیکی شاعری اور سرائیکی موسیقی جیسے منفرد پروگرام شامل ہوں گے۔ یہ فیسٹیول سرائیکی وسیب کے 6کروڑ انسانوں کی تہذیبی و ثقافتی شناخت کے احیاء کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی، دہشت گردی اور عدم برداشت کے خلاف جہاد بھی ہے۔ تقریب میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کر رہی ہیں اور دور دراز علاقوں سے قافلوں کی ملتان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

فیسٹیول کے چیف آرگنائزر ظہور دھریجہ نے فیسٹیول بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سرائیکی فیسٹیول پنجاب اور سندھ فیسٹیول کے مقابل نہیں بلکہ متبادل ہے۔ ہم اس موقع پر سرائیکی اجرک بھی متعارف کرا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم ا س فیسٹیول کے ذریعے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سرائیکی خطے کی اپنی الگ شناخت ہے اور سرائیکی ثقافت کے رنگ اور خوشبو منفرد اور جداگانہ حیثیت رکھتا ہے۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ سرائیکی فیسٹیول کا انعقاد وسیب کی طرف سے پیغام محبت ہے، جہاں تک پہنچے اور یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ یہ فیسٹیول سرائیکی کی قدیم تہذیب اور ثقافت کا نیا جنم ہے اور اس میں سرائیکی پنجابی مہاجر سب شریک ہو رہے ہیں اور یہ سرائیکی قومی تحریک کا ایک نیا موڑ اور خوش آئند سفر ہے۔


خبر کا کوڈ: 358852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/358852/ملتان-سرائیکی-وسیب-کا-پہلا-فیسٹیول-7مارچ-کو-ہوگا-ظہور-دھریجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org