QR CodeQR Code

دریائے سندھ کے شرقی کنارے پر سپر بند متاثر

7 Mar 2014 03:25

اسلام ٹائمز: بھکر میں پندرہ سال قبل دریا کے کنارے تعمیر کئے جانیوالے سپر بند کی بروقت مرمت نہ کی گئی تو جھوک ٹبہ، سوہلہ، قادوالی، کنیری سمیت کئی دیہی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ کے شرقی کنارے پر واقع سپر بند کا تقریباً ایک کلومیٹر سے زائد حصہ کٹاؤ کا شکار ہے۔ حکام بالا کی عدم توجہ کی وجہ سے تاحال اس سپر بند کی مرمت یا حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ جس کے باعث خطرہ ہے کہ سپر بند ٹوٹ جانے کی صورت میں کئی دیہی علاقے زیر آب آجائیں گے۔ پنجاب کے علاقے بھکر میں تقریباً پندہ سال قبل دریا ئے سندھ کے کنارے سپر بند تعمیر کیا گیا تھا۔ جس سے بھکر کے دیہی علاقے بڑی حد تک مستفید اور محفوظ ہوئے تھے، جبکہ پچھلے برس دریائے سندھ میں سیلابی ریلے کی وجہ سے مذکورہ بند کا ایک حصہ بہہ گیا تھا۔ بعدازاں بند پر تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا تاہم اسے بھی ادھوری حالت میں چھوڑ دیا گیا۔ اب پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے متاثرہ حصہ کٹاؤ کا شکار ہے۔ کٹاؤ تیزی سے بڑھتا جارہا ہے جس کا بروقت تدارک نہ کیا گیا تو بھکر کے جھوک ٹبہ، جھوک سوہلہ، قادوالی، کنیری سمیت کئی دیہی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔ قرب و جوار کی آباد ی میں اس کٹاؤ کی وجہ سے انتہائی خوف پایا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 358890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/358890/دریائے-سندھ-کے-شرقی-کنارے-پر-سپر-بند-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org