QR CodeQR Code

سید علی گیلانی ایک بار پھر گرفتار، گھر میں نظر بند

7 Mar 2014 11:12

اسلام ٹائمز: ترجمان حریت کانفرنس کے مطابق حریت رہنما طبی معائنہ کے لیے 20 دن تک نئی دہلی میں قیام کے بعد گذشتہ روز جونہی سرینگر پہنچے تو بھارتی فورسز نے انہیں ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین حریت کانفرنس (گیلانی گروپ) کے سربراہ سید علی گیلانی کو سرزمین کشمیر پر قدم رکھتے ہی ایک بار پھر گرفتار کرکے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان حریت ایاز اکبر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سید علی گیلانی طبی معائنہ کے لیے 20 دن تک نئی دہلی میں قیام کے بعد گذشتہ روز جونہی سرینگر پہنچے تو بھارتی فورسز نے انہیں ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا اور بعد ازاں انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی عدالتی حکمنامے کے علی گیلانی کی گرفتاری اور گھر میں نظر بندی غیرقانونی اور غیراخلاقی قدم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ علی گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری کا پہرہ لگا دیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 358951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/358951/سید-علی-گیلانی-ایک-بار-پھر-گرفتار-گھر-میں-نظر-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org