0
Friday 7 Mar 2014 19:57
ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی برسی کے موقع پر خصوصی پیغام

ملک و ملت اور قومی وحدت و اتحاد کیلئے ڈاکٹر شہید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، علامہ ساجد نقوی

شہادتوں کے باوجود داخلی استحکام کو مضبوط کیا، اتحاد امہ سے ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے
ملک و ملت اور قومی وحدت و اتحاد کیلئے ڈاکٹر شہید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے، وحدت سے پاکستان و اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، شہادتوں کے باوجود ملکی داخلی استحکام کو مضبوط کیا، ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید نے ملک و ملت کی سلامتی اور قومی وحدت و اتحاد کیلئے جو خدمات انجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں، شہید کا کردار کارکنان کیلئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و ملت کی سلامتی اور قومی وحدت و اتحاد کے فروغ کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا اور اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید نے بھی اسی مشن کی خاطر اپنی جان جان آفریں کے سپرد کی۔

سربراہ اسلامی تحریک نے کہا کہ زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی ماہر اور قابل ترین شخصیات، علمائے کرام، ذاکرین عظام، انجینئرز، وکلاء، ڈاکٹرز اور اکابرین و کارکنان کی شہادتوں کے باوجود تدبر و تحمل پر مبنی طرز عمل کو اختیار کرکے ملک کی داخلی استحکام کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے، عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدام اٹھائیں۔ اس موقع پر انہوں نے اتحاد و وحدت کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جتنی ضرورت امہ اور خصوصاً پاکستانی عوام کو اتحاد کی آج ہے اس سے پہلے نہ تھی۔ اتحاد کے ساتھ ہی ملک اور اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی ملی و قومی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد ملی و قومی خدمات انجام دینے والے کارکنان کیلئے مشعل راہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 359116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش