0
Saturday 8 Mar 2014 01:41

آئی ایس او کا شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں جائے شہادت پر چراغاں

آئی ایس او کا شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں جائے شہادت پر چراغاں
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی جائے شہادت پر چراغاں کرکے شہید کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کی کثیر تعداد نے چراغاں کی تقریب میں شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی تصاویر، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جملے اور نعرے درج تھے۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل تہور حیدری نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنے لہو سے چراغ روشن کرکے امت کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہم سے عظیم رہنما چھین لیا لیکن دشمن کی یہ بزدلانہ کارروائی نوجوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی، ہم آج بھی شہید کے دکھائے ہوئے رستے پر قائم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید کے ہاتھوں سے لگائے ہوئے اس پودے (آئی ایس او) کو اگلی نسلوں تک منتقل کرنے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر مرکزی نائب صدر ابوذر مہدی، ڈویژنل نائب صدر عمران حیدر اور دیگر رہنما موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 359255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش