QR CodeQR Code

ملائیشین ایئر لائن کا طیارہ ویتنام کے سمندر میں گر کر تباہ، 239 مسافر ہلاک

8 Mar 2014 11:26

اسلام ٹائمز: غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے میں 14 ممالک کے227 مسافروں سمیت عملے کے 12 افراد سوار تھے۔ طیارے کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے بیجنگ پہنچنا تھا تاہم اڑنے کے 2 گھنٹے بعد ہی طیارے کا رابطہ ٹریفک کنٹرول روم سے منقطع ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور سے چین کے شہر بیجنگ جانے والا طیارہ ویتنام کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے سے 14 ممالک کے 227 مسافروں سمیت عملے کے 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویتنام کی بحریہ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ 370 ویتنام کے جنوبی جزیرے فوکوک میں سمندر میں گر کر تباہ ہو گئی ہے۔ اس بات کا خدشہ ہے کہ طیارے میں شامل مسافر اور عملے کے تمام افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم طیارے کے ملبے کی تلاش جاری ہے۔

ملائیشین حکام کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کی پرواز جمعے اور ہفتہ کی درمیانی شب کوالالمپور کے ہوائی اڈے سے اڑی جسے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے بیجنگ پہنچنا تھا تاہم اڑنے کے 2 گھنٹے بعد ہی طیارے کا رابطہ ٹریفک کنٹرول روم سے منقطع ہو گیا۔ طیارے میں 14 ممالک کے 227 مسافروں اور عملے کے 12 افراد شامل تھے۔ طیارے میں 153 چینی باشندوں سمیت، ملائشیا، انڈونیشا، امریکا، فرانس، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یوکرین، کینیڈا، روس، اٹلی، تائیوا، ہالینڈ اور آسٹریا کے شہری سوار تھے۔


خبر کا کوڈ: 359331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/359331/ملائیشین-ایئر-لائن-کا-طیارہ-ویتنام-کے-سمندر-میں-گر-کر-تباہ-239-مسافر-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org