0
Wednesday 1 Sep 2010 15:29

حضرت علی (ع) کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

حضرت علی (ع) کا یوم شہادت عقیدت و احترام  سے منایا جا رہا ہے
 کراچی:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق کراچی میں حضرت علی (ع) کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ایم اے جناح روڈ پر آنے والی تمام رابطہ سڑکیں سیل کر دی گئی ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے راستوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
لاہور میں مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہو گیا۔لاہور میں حضرت علی(ع) کے یوم شہادت کے حوالے سے مختلف علاقوں میں مجالس منعقد کی گئیں اور تعزیتی جلوس نکالے گئے،جن میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔اندرون شہر مبارک حویلی میں نماز فجر سے پہلے مجلس عزا منعقد کی گئی،جس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام اور واعظین نے کہا کہ حضرت علی(ع) کے پیغام اور فکر پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔مجلس کے اختتام پر مبارک حویلی سے مرکزی جلوس عزاداری برآمد ہوا، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا،نماز مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہو گا۔شہر کے مختلف علاقوں سے چھوٹے جلوس بھی برآمد ہوں گے،جو مرکزی جلوس میں شامل ہوتے رہیں گے۔یوم شہادت حضرت علی(ع) پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حضرت علی(ع) کے یوم شہادت پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں۔یوم علی(ع) پر ملک بھر میں مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔کراچی،لاہور،کوئٹہ،پشاور سمیت دیگر شہروں میں ذوالجناح اور جلوس نکالے جائیں گے،جو اپنے روایتی راستوں سے گذریں گے۔کراچی کے نشتر پارک سے جلوس برامد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا،ملک بھر میں یوم علی(ع) کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں،جبکہ جلوس کی گذرگاہوں پر ٹریفک کے متبادل انتظامات ہیں
خبر کا کوڈ : 35941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش