0
Saturday 8 Mar 2014 16:23

قومی سلامتی پالیسی کیخلاف بھرپور احتجاج کرینگے، مولانا عبدالغفور حیدری

قومی سلامتی پالیسی کیخلاف بھرپور احتجاج کرینگے، مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے وفاقی وزیر مملکت مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت آئین کی رو سے غیر اسلامی دفعات خاتمے اور غیر اسلامی قوانین کو اسلامی بنانے کی پابند ہے لیکن حکومت اس فرض کو پورا کر نے کے بجائے اس حوالے سے بیرونی دباؤ کا شکار ہے اور اب دینی مدارس کو کنٹرول کرنے کے لئے قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ یہ بیرونی ایجنڈا ہے، جس کے خلاف جے یو آئی نے ملک بھر میں عوامی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 20 مارچ کو ملتان اور27 مارچ کو پشاور میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ جسے دینی قوتوں اور عوام کی مکمل حمایت حاصل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے پھیلانے کا ذریعہ ہیں۔ اس وجہ سے یہ ادارے یورپ اور امریکہ کے نظروں میں کھٹکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی پارلیمنٹ میں دینی مدارس کے خلاف کسی قسم کی کوئی قانون سازی نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ ان کے خلاف کوئی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لئے پہلی کمیٹی کو تحلیل کرنے سے جے یو آئی کا مؤقف درست ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے بدامنی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ملک کو بدامنی کا شکار کرنا چاہتا ہے تاکہ پاکستان عدم استحکام کا شکار ہو۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی تجاویز ملک کو استحکام بخشنے کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کی سمت درست کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو بیرونی مفادات کے بجائے ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں امن کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔

خبر کا کوڈ : 359425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش