0
Saturday 8 Mar 2014 21:26

ایران پاکستان کو بلوچستان کے راستے 100 میگاواٹ ہاور بجلی فراہم کریگا

ایران پاکستان کو بلوچستان کے راستے 100 میگاواٹ ہاور بجلی فراہم کریگا

اسلام ٹائمز۔ ایران پاکستان کو 100 میگا واٹ ہاور بجلی فراہم کرے گا اور اس کے لئے جلد معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران پاکستان کو بجلی کی برآمدات میں اضافہ کرکے اسے 100 میگا واٹ ہاور تک کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ سیستان و بلوچستان ریجنل الیکٹرک کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محب علی قاذق جہد نے ایرانی خبر رساں ایجنسی آئی آر آئی بی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تہران اس وقت اسلام آباد کو 70 میگاواٹ ہاور بجلی فراہم کر رہا ہے۔ ایران پاکستان کو بجلی کی برآمد میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ دونوں ممالک مستقبل قریب میں بجلی کی برآمد کے لیے ایک نئے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ ایران سالانہ 15 ارب کلو واٹ ہاور بجلی ایکسپورٹ کر رہا ہے۔ ایران اس وقت تمام ہمسایہ ممالک کو بجلی برآمد کر رہا ہے۔ ایران دنیا کا 14واں بڑا بجلی کا پیدا کنندہ ہے اور مشرق وسطٰی میں پہلا ملک ہے۔ ایران نے تین پاور پلانٹس کی تعمیر میں 1.1 ارب کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 359449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش