QR CodeQR Code

یوکرین معاملہ، امریکہ جلدبازی میں فیصلے کرنے سےگریز کرے، روس

8 Mar 2014 16:33

اسلام ٹائمز: روسی وزیرِ خارجہ سرگے لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ روس کے کرائمیا میں اقدامات کی وجہ سے اگر اس پابندیاں لگائی گئیں تو ان کے نتائج پابندیاں لگانے والوں کو بھی بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے مسئلے کی وجہ سے جلد بازی میں ایسے فیصلے کرنے سے گریز کرے جن سے امریکہ اور روس کے باہمی تعلقات متاثر ہو سکتے ہوں۔ روسی وزیرِ خارجہ سرگے لاوروف نے یہ بات اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے جمعے کی شب فون پر گفتگو کے دوران کہی۔ سرگے لاوروف نے جان کیری کو متنبہ کیا کہ روس کے کرائمیا میں اقدامات کی وجہ سے اگر اس پابندیاں لگائی گئیں تو ان کے نتائج پابندیاں لگانے والوں کو بھی بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ روس نے یہ بھی کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پابندیاں لگائی گئیں تو وہ بھی خاموش نہیں بیٹھے گا۔


خبر کا کوڈ: 359452

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/359452/یوکرین-معاملہ-امریکہ-جلدبازی-میں-فیصلے-کرنے-سےگریز-کرے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org