0
Wednesday 1 Sep 2010 17:01

اسرائیل بیت المقدس کے کچھ حصوں سے دستبرداری پر رضامند

اسرائیل بیت المقدس کے کچھ حصوں سے دستبرداری پر رضامند
 مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق اسرائیل امن معاہدے کے تحت مقبوضہ بیت المقدس کے کچھ حصے فلسطینیوں کے حوالے کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔واشنگٹن میں آج اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک نے بیت المقدس سے شائع ہونے والے اخبار ہیرٹز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے کے نتیجے میں اسرائیل بیت المقدس کے بعض حصوں سے دستبردار ہو کر انھیں فلسطینیوں کے سپرد کرنے کو تیار ہے۔ایہود بارک کے مطابق بیت المقدس کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے علاوہ شہر کے مقدس مقامات کے انتظام کے لیے ایک خصوصی انتظامیہ قائم کی جائے گی۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں چار اسرائیلیوں کے قتل سے فریقین کے درمیان مذاکرات پر اثر نہیں پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 35949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش