0
Sunday 9 Mar 2014 10:42

کراچی، سیکیورٹی خدشات کے باعث 24 یونین کونسلز میں پولیو مہم شروع نہ ہو سکی

کراچی، سیکیورٹی خدشات کے باعث 24 یونین کونسلز میں پولیو مہم شروع نہ ہو سکی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی 24 یونین کونسلوں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی۔ مہم کے دوران 24 یونین کونسلوں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد پولیو مہم آج صبح اتوار 8 بجے شروع ہونا تھی۔ مہم کے پیش نظر 24 یونین کونسلوں میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ شہر کی 24 یونین کونسلوں میں موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہے۔ گزشتہ روز حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران آج کراچی کی 24 یونین کونسلوں میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے، جس کا اطلاق شام 6 بجے تک ہوگا۔ پابندی گڈاپ ٹاؤن کی یوسی 4 گجرو، یوسی 5 سنوگل، یوسی 8 منگھوپیر، گلشن اقبال کی یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 11 میٹرول، یوسی 12 گلزار ہجری، یوسی 13 صفورا گوٹھ ،بلدیہ ٹاؤن کی یوسی 1 گلشن غازی، یوسی 2 اتحاد ٹاؤن، یوسی 3 اسلام نگر، یوسی 4 نال آبادی، اورنگی ٹاؤن کی یوسی 1 مومن آباد، یوسی 13 بلوچ گوٹھ، یوسی 2 ہریانہ کالونی،سائٹ ٹاؤن کی یوسی7 بنارس، یوسی 8 قصبہ کالونی، یوسی 9 اسلامیہ کالونی،بن قاسم ٹاؤن کی یوسی 2 ریڑھی گوٹھ، یوسی 3 بھینس کالونی، یوسی 4 قائد آباد ،لانڈھی ٹاؤن کی یوسی 1 مظفرآباد، یوسی 2 مسلم آباد صدر ٹاؤن کی یوسی 9 سول لائن اور گلبرگ ٹاؤن کی یوسی 8 شفیق محل ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 359695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش