QR CodeQR Code

وزیرستان جانے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، پروفیسر ابراہیم

9 Mar 2014 20:37

اسلام ٹائمز: رکن طالبان رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی حکومت کی جانب سے نمائندے کے نام کا اعلان ہوگا تو وزیرستان جانے کی تاریخ بھی متعین کردی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم خان کہا ہے کہ ابھی تک وزیرستان جانے کیلئے حکومتی نمائندے کا اعلان نہیں کیا گیا، جب حکومت وزیرستان جانے کیلئے اپنے نمائندے کا اعلان کرے گی تو پھر وزیرستان جانے کی تاریخ متعین کی جائے گی۔ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے وزیرستان جانے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں لیکن حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کے نمائندے کے نام کا اعلان وزیرستان جانے کیلئے ابھی تک نہیں کیا گیا۔ جیسے ہی حکومت کی جانب سے نمائندے کے نام کا اعلان ہوگا تو وزیرستان جانے کی تاریخ بھی متعین کردی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 359804

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/359804/وزیرستان-جانے-کیلئے-تمام-تر-تیاریاں-مکمل-ہیں-پروفیسر-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org