QR CodeQR Code

دہشتگردی پر قابو پانا ہمارے بس سے باہر ہے

خیبر پختونخوا حکومت کی طالبان کو پشاور میں دفتر کھولنے کی پیشکش

9 Mar 2014 20:51

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طالبان دفترکھولنا چاہیں تو ہم تعاون کیلئے تیار ہیں، قیام امن کیلئے مذاکرات کی کامیابی ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ہم امن کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، پہلے بھی کہا تھا کہ اگر طالبان دفتر کھولنا چاہیں تو ہم تعاون کیلئے تیار ہیں لیکن ہمارا مذاق اڑایا گیا۔ پشاور میں انسداد پولیو مہم کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ایک صحت مند اور پولیو سے پاک معاشرہ چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سب کے سامنے ہیں۔ ہم نے پولیو پرتو قابو پالیا لیکن دہشتگردی پر قابو پانا ہمارے بس سے باہر ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے مذاکرات کی کامیابی ضروری ہے، اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور طالبان کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ خیبر پختونخوا حکومت امن کے قیام کیلئے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ہم نے پہلے بھی کہا کہ طالبان دفتر کھولنا چاہیں تو ہم تعاون کیلئے تیار ہیں اور اب بھی یہی کہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 359811

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/359811/خیبر-پختونخوا-حکومت-کی-طالبان-کو-پشاور-میں-دفتر-کھولنے-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org