0
Sunday 9 Mar 2014 21:54

تھر کی صورتحال، وفاق کی سندھ حکومت کو تعاون کی پیشکش

تھر کی صورتحال، وفاق کی سندھ حکومت کو تعاون کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے متاثرین تھر کی بحالی کے لئے سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی پیش کش کر دی ہے جبکہ وزیراعظم کی جانب سے متاثرین تھر کے لئے ایک ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر بھی سندھ حکومت کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق، تھر کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم محمد نواز شریف کو روزانہ کی بنیاد پر باخبر رکھا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم آفس سندھ حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے بھی سندھ پی ڈی ایم اے کے ساتھ رابطے میں ہے اور این ڈی ایم اے نے سندھ پی ڈی ایم اے کو ہر قسم کی امداد کی فراہمی کی پیشکش کی ہے اس کے علاوہ سندھ میں فوج کی اعلٰی قیادت بھی وزیراعظم آفس کو صورتحال سے مکمل آگاہ رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کا بھرپور ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 359817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش