QR CodeQR Code

یہ وقت طالبان سے مذاکرات کا نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا ہے، مفتی سعید رضوی

10 Mar 2014 00:25

اسلام ٹائمز: ڈیرہ اللہ یار میں لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس سے خطاب میں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اگر ہمیں ریاست کو مضبوط اور طاقتور کرنا ہے تو طالبان دہشت گردوں کا ملک سے صفایا کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما مفتی سعید رضوی نے کہا ہے کہ یہ وقت طالبان سے مذاکرات کا نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے تحت ’’ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس ‘‘ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے اجتماع کی۔ اجتماع کا پنڈال لبیک یا رسول اللہ (ص)، لبیک یا حسین (ع)، پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، امریکہ مردہ بار، اسرائیل نامنظور کے نعروں سے گونجتا رہا۔ اپنے خطاب میں مفتی سعید ضوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام نے دیکھ لیا کہ حکومت نے مذاکرات کی پیشکش تو کی لیکن طالبان دہشت گردوں نے وطن عزیز کی افوان اور عوام کو اپنی بربریت کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند نہیں کیا، ایسے لوگوں سے مذاکرات سے ریاست کمزور ہوگی، اگر ہمیں ریاست کو مضبوط اور طاقتور کرنا ہے تو طالبان دہشت گردوں کا ملک سے صفایا کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 359832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/359832/یہ-وقت-طالبان-سے-مذاکرات-کا-نہیں-بلکہ-دہشت-گردوں-کے-خلاف-آپریشن-ہے-مفتی-سعید-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org