QR CodeQR Code

جماعت اسلامی ایک فتنہ ہے، اس سے نجات حاصل کرلی جائے تو ملک ترقی کر ے گا، مولانا تنویر الحق تھانوی

10 Mar 2014 01:02

اسلام ٹائمز: لاہور میں صوفیائے کرام کانفرنس سے خطاب میں معروف عالم دین نے کہا کہ جب لاڑکانہ کا ایک سپوت پورے ملک میں حکمرانی کر سکتا ہے تو کراچی کے ایک سپوت سے پورے ملک پر حکمرانی کا حق کیسے چھینا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا ہے کہ صوفی کانفرنس اللہ والوں کا اجتماع ہے اور یہ اجتماع الطاف حسین کے دینی جذبات کا اظہار ہے، وہ لوگوں میں امن و محبت کا پیغام عام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے تحت لاہور کے ڈونگی گراؤنڈ میں صوفیائے کرام کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ جب لاڑکانہ کا ایک سپوت پورے ملک میں حکمرانی کر سکتا ہے تو کراچی کے ایک سپوت سے پورے ملک پر حکمرانی کا حق کیسے چھینا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک فتنہ ہے، اس سے نجات حاصل کرلی جائے تو ملک ترقی کر ے گا۔ مولانا تنویر الحق تھانوی نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیسٹول سے نہیں بچ سکتا، اس کے لئے ضروری ہے کہ پنجاب کے عوام سمیت پورے ملک کے عوام کو اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ پاکستان کتنی قربانیوں سے وجود میں آیا۔


خبر کا کوڈ: 359840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/359840/جماعت-اسلامی-ایک-فتنہ-ہے-اس-سے-نجات-حاصل-کرلی-جائے-ملک-ترقی-کر-ے-گا-مولانا-تنویر-الحق-تھانوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org