QR CodeQR Code

مولانا سمیع الحق میرے محترم ہیں، مذاکرات ناکام ہوئے تو آپریشن ہی ہوگا، خواجہ آصف

10 Mar 2014 03:39

اسلام ٹائمز: سیالکوٹ میں ایک تقریب میں خطاب وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اپنے گھر کے اندر بیرونی قوتوں اور دشمنوں کی مداخلت اپنی ہی کمزوری کیوجہ سے ہوتی ہے، کسی کو اس پر شک نہ رہے، سرحدوں کی حفاظت کیلئے فوج ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق میرے محترم ہیں، میں انکے بیان کے حوالے سے کیا جواب دوں، میں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ  مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں، ناکامی کی صورت میں آپریشن ہوگا۔ اسلام آباد کچہری میں دہشتگردی کے واقعہ سے متعلق کہا کہ اپنے گھر کے اندر بیرونی قوتوں اور دشمنوں کی مداخلت اپنی ہی کمزوری کی وجہ سے ہوتی ہے، ملک میں بدامنی کیوجہ سے بیرونی مداخلت ضرور ہوئی ہے، کسی کو اس پر شک نہ رہے، سرحدوں کی حفاظت کیلئے فوج ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 359852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/359852/مولانا-سمیع-الحق-میرے-محترم-ہیں-مذاکرات-ناکام-ہوئے-آپریشن-ہی-ہوگا-خواجہ-آصف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org