QR CodeQR Code

ملائیشین طیارے کے ملبے کے شواہد ملنے لگے، دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کا شبہ

10 Mar 2014 10:51

اسلام ٹائمز: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ویتنامی بحریہ کے ہوائی جہاز نے سمندر میں ملبے کی نشاندہی کی ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ملائیشیا کے مسافر طیارے کا ملبہ ہو سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دو دن پہلے لاپتا ہو جانے والا ملائیشیا کا مسافر طیارہ ممکنہ طور پر سمندر میں گر کے تباہ ہوا؟ یا دہشت گردی کا نشانہ بنا؟ اس حوالے سے ویت نام کے قریب سمندر میں ملبے کے شواہد ملنے لگے ہیں۔ طیارے کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ویتنامی بحریہ کے ہوائی جہاز نے سمندر میں ملبے کی نشاندہی کی ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ملائیشیا کے مسافر طیارے کا ملبہ ہو سکتا ہے۔ وزیر کے مطابق اس پہلو سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ طیارے کو دہشت گردی کانشانہ تو نہیں بنایا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ طیارے کے مسافروں کی فہرست میں شامل  2 افراد چوری شدہ پاسپورٹوں پر سفر کر رہے تھے۔ پاسپورٹوں کے حقیقی مالکان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ان میں ایک اٹلی اور ایک آسٹریلیا کا باشندہ ہے۔ اور ان کے پاسپورٹ تھائی لینڈ میں چوری کیے گئے تھے۔ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 239 افراد سوار تھے۔


خبر کا کوڈ: 359877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/359877/ملائیشین-طیارے-کے-ملبے-شواہد-ملنے-لگے-دہشتگردی-کا-نشانہ-بنائے-جانے-شبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org