QR CodeQR Code

میجر مست گل کی جماعت اسلامی کے رہنمائوں کو بھتے کی دھمکیاں

10 Mar 2014 14:59

اسلام ٹائمز: پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ایک مراسلے میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ طالبان رہنما اور ماضی کے کشمیری جنگجو میجر مست گل نے جماعت اسلامی کے رہنمائوں سے 20 کروڑ روپے طلب کئے ہیں اور رقم نہ دینے کیصورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔


رپورٹ: حسین عباس

ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ماضی کے کشمیری جنگجو اور حال ہی میں پشاور میں ہونیوالے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنیوالے میجر مست گل نے جماعت اسلامی کے رہنمائوں سید منور حسن، سراج الحق کو دھمکیاں دی ہیں کہ مجھے 20 کروڑ فراہم کئے جائیں ورنہ حالات کے آپ خود ذمہ دار ہونگے، ان اطلاعات کا پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ایک مراسلے میں ذکر کیا ہے۔ میجر مست گل کشمیر میں بھارتی فوج سے لڑتا رہا اور کچھ عرصہ قبل درگاہ چرار شریف میں دو ماہ تک دو سو ساتھیوں کے ہمراہ بھارتی فوج کے محاصرے میں رہا اور وہاں سے فرار ہو کر پاکستان آگیا تھا، البتہ بعد میں اسوقت کے بھارتی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے ایک حکمت علمی کے تحت میجر مست گل کو درگاہ چرار شریف سے فرار ہونیکا راستہ فراہم کیا تھا۔ میجر مست گل اور مفتی احسان سواتی جنہوں نے پشاور بم دھماکوں جن میں ایرانی قونصلیٹ کے سامنے خودکش حملہ بھی شامل ہے، ان واقعات کی ذمہ داری قبول کی تھیں۔ سکیورٹی اداروں کی اطلاعات کیمطابق یہ دونوں شدت پسند کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ برادری پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔


خبر کا کوڈ: 359949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/359949/میجر-مست-گل-کی-جماعت-اسلامی-کے-رہنمائوں-کو-بھتے-دھمکیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org