0
Thursday 2 Sep 2010 13:04

امریکا نے تحریک طالبان پاکستان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا

امریکا نے تحریک طالبان پاکستان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکہ نے تحریک طالبان پاکستان کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔جس کے بعد اس کے ارکان کے اثاثے منجمد اور ان کے سفر پر پابندی ہو گی۔امریکا نے پاکستان طالبان کو غیرملکی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔جس کا مطلب ہے کہ اب ان پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں اور اثاثے منجمند کئے جائیں گے۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے 12 اگست کو پاکستان تحریک طالبان کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا اور اب وفاقی رجسٹر کی تازہ اشاعت میں اس تنظیم کو باقاعدہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا ہے، جس کے بعد اس تنظیم اور اس کے عہدیداروں کو دنیا بھر میں کئی طرح کی پابندیوں کا سامنا ہو گا۔
واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے،پابندی کے تحت کالعدم قرار دی جانے والی تنظیم اور اس کے رہنماؤں پر معاشی پابندیاں عائد ہوں گی۔امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی دہشت گرد تنظیم امریکی مفادات اور قومی سلامتی کیلئے بھی خطرہ ہے۔


Share on Facebook









خبر کا کوڈ : 35996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش