QR CodeQR Code

سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری 16 مارچ سے پانچ روزہ جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے

11 Mar 2014 00:20

اسلام ٹائمز: ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 16 مارچ کو رضا ہال ملتان میں تحفظ پاکستان سیمینار، 18 مارچ کو رحیم یارخان پریس کلب اور 20 مارچ کو منچن آباد ہائی سکول بہاولنگر میں تحفظ پاکستان سیمینار سے خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری 16 مارچ سے پانچ روزہ جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے، ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پانچ روزہ دورہ جنوبی پنجاب کے دوران وہ مختلف اضلاع میں پارٹی ورکر کنونشن، سیمینارز اور کانفرنسز سے خطاب کریں گے، شیڈول کے مطابق جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران 16مارچ کو رضا ہال ملتان میں تحفظ پاکستان سیمینارسے خطاب کریں گے، 18مارچ کو رحیم یارخان پریس کلب اور 20مارچ کو منچن آباد ہائی سکول بہاولنگر میں تحفظ پاکستان سیمینارسے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ مظفرگڑھ، لودھراں، بہاولپور، وہاڑی اور دیگر شہروں میں بھی خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 360187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/360187/سنی-تحریک-کے-سربراہ-ثروت-اعجاز-قادری-16-مارچ-سے-پانچ-روزہ-جنوبی-پنجاب-کا-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org