QR CodeQR Code

عالمی یوم قدس کی روشنی میں شہادت طلب حملے اسلامی مزاحمت کا جائز حق ہے، حماس

2 Sep 2010 14:17

اسلام ٹائمز: حماس کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزہری نے کہا ہے کہ صیہونیستی دشمن کا مقابلہ ہر فلسطینی کا بنیادی حق ہے اور فلسطینی عوام کو عالمی یوم قدس کے موقع پر شہادت طلب حملے کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔


غزہ [اسلام ٹائمز]- حماس کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزہری نے غزہ میں اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صیہونیستی دشمنوں کے مقابلے میں اسلامی مزاحمت ہر فلسطینی کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک غاصب صیہونیستی رژیم جیسا دشمن موجود ہے اور مظلوم فلسطینی عوام پر اسکے ظلم و ستم اور یہودی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے اور بیت المقدس کو یہودیانے کا ناپاک منصوبہ موجود ہے اس وقت تک ہر فلسطینی حق رکھتا ہے کہ اپنی مزاحمت کو جاری رکھے اور کوئی ان سے یہ حق نہیں چھین سکتا۔
حماس کے مرکزی ترجمان نے کرانہ باختری میں فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھوں حماس کے حامی افراد کی گرفتاریوں کے بارے میں کہا کہ اس قسم کی گرفتاریاں اسرائیل کی سیکورٹی میں مدد کیلئے انجام پاتی ہیں اور ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں اور فلسطینی اتھارٹی کو خبردار کرتے ہیں۔
ڈاکٹر سامی ابوزھری نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کے بارے میں ہمارے نمائندے کو بتایا کہ یہ مذاکرات جو آج یوم قدس سے ایک دن پہلے امریکہ میں شروع ہو رہے ہیں مسئلہ فلسطین اور خاص طور پر مسئلہ قدس شریف کو شدید نقصان پنچانے کا سبب بنیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ براہ راست مذاکرات بیت المقدس کو یہودیانے کی ناپاک سازش میں اسرائیل کیلئے مددگار ثابت ہوں گے اور اسکے بعد اسرائیل آسانی سے تمام یہودیوں کی کانفرنس قدس شریف میں منعقد کر سکے گا۔ لہذا براہ راست مذاکرات غاصب صیہونیستی رژیم کیلئے عملی طور پر مددگار ثابت ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 36020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/36020/عالمی-یوم-قدس-کی-روشنی-میں-شہادت-طلب-حملے-اسلامی-مزاحمت-کا-جائز-حق-ہے-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org