0
Thursday 2 Sep 2010 14:25

سانحہ لاہور،شہید ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سانحہ لاہور،شہید ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
 لاہور:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق لاہور میں گزشتہ رات حضرت علی(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ناصر باغ لاہور میں ادا کر دی گئی۔بعض شہداء کی نماز جنازہ آج صبح ادا کر دی گئی تھی،جبکہ بقیہ کی اجتماعی نماز جنازہ ناصر باغ لاہور میں ادا کر دی گئی ہے۔بم دھماکوں کے نتیجے میں سینتیس افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔حکام کے مطابق دو سو سے زائد افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ آج صبح پنجاب کے سینئر وزیر ذوالفقار کھوسہ اور دیگر نے زخمیوں کی عیادت کی۔وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کے لئے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔جبکہ ہر زخمی کو پچھتر ہزار روپے ملیں گے۔ 
جنگ نیوز کے مطابق لاہور میں گذشتہ روز خودکش حملوں میں جاں بحق افراد میں سے 8 کی نماز جنازہ سخت سیکیورٹی میں ادا کر دی گئی۔شہر میں یوم شہادت حضرت علی(ع) کے مرکزی جلوس میں تین بم دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگ ہے اور تمام تجارتی مراکز، دفاتر،اور عدالتیں بند ہیں۔دھماکوں میں شہادتوں کی تعداد 37 ہو گئی جبکہ 127 زخمی مختلف سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ صورت حال کشیدہ ہونے پر حکومت پنجاب نے پہلے ہی رینجرز کو طلب کر لیا،جس نے کربلا گامے شاہ،بھاٹی گیٹ اور دیگر علاقوں میں فرائض سنبھال لیے جبکہ رینجرز کاشہر میں گشت بھی جاری ہے،کمشنر لاہور خسرو پرویز نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ رینجرز عید تک لاہور میں تعینات رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 36021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش