0
Thursday 2 Sep 2010 15:11

خودکش دھماکے ملکی سلامتی کے خلاف گہری سازش ہیں،مذہبی و سیاسی رہنما

خودکش دھماکے ملکی سلامتی کے خلاف گہری سازش ہیں،مذہبی و سیاسی رہنما
لاہور:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے حضرت علی(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر لاہور میں ہونیوالے خودکش حملوں کو ملکی سلامتی کیلئے گہری سازش قراردیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ قوم متحد ہو کر ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرے۔ 
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین قاتل ہیں،حکومت کو ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہو گا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے عزیز و اقارب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پارٹی رہنماﺅں احسن رشید،میاں محمود الرشید نے ان واقعات کو ملکی سلامتی کیلئے گہری سازش قرار دیا۔سجادہ نشین چورہ شریف پیر سید محمد کبیر علی شاہ،مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سینیٹر چوہدری شجاعت حسین،سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی،رکن پنجاب اسمبلی مونس الٰہی،جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن،مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا امجد خان،مولانا رشید احمد لدھیانوی،مولانا محب النبی،مولانا سیف الدین سیف،جے یو پی کے سینئر نائب صدر پیر اعجاز ہاشمی،امیر جماعت اسلامی امیر العظیم،مجلس اتحاد امت کے سربراہ صاحبزادہ پیر مسعود قاسم قاسمی،جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اختر،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے علامہ عبدالخالق اسدی،وفاقی وزیر اقلیتی اور شہباز بھٹی،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین،جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا عبیداللہ،مولانا عبدالرحمن اشرفی،حافظ عبدالرحیم،حافظ اسعد عبید،اسماءالحسنی فاﺅنڈیشن کے چیئرمین پیر شاہ محمد قادری،جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روہڑی،چیئرمین ورلڈ امن کونسل علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی،سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار اور غمزہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ایسے لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے انہوں نے ان دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔
 مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ملک کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے،امریکہ سمیت پاکستان دشمن قوتیں ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔سنی اتحاد کونسل اور تحفظ ناموس رسالت محاذ کے راہنماﺅں صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم،پیر سید ریاض حسین شاہ،حاجی حنیف طیب،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی دیگر رہنماﺅں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں یوم شہادت حضرت علی(ع) کے موقع پر لاہور میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرقہ پرست دہشت گردوں کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے،اہل سنت راہنماﺅں نے کہا کہ لاہور دھماکے درندگی کا بدترین مظاہرہ ہے۔خودکش حملے کرنے اور کرانے والے دونوں جہنمی ہیں،انہوں نے صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ کے استعفےٰ کا مطالبہ کیا۔
پیپلز پارٹی کے صوبائی وزراء اور صوبائی و ضلعی عہدیداروں نے بم دھماکوں کو ملک دشمنوں کی سازش اور سیکورٹی اداروں کی نااہلی قرار دیتے ہوئے قوم کو متحد اور پر امن رہنے کی اپیل کی۔ سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد،صوبائی وزیر محنت اشرف سوہنا نے کہا ہے کہ یہ مکروہ فعل کرنے والے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی نے کہا کہ حکومت سانحہ میں ملوث درندہ صفت افراد اور تنظیموں کیخلاف سخت ایکشن لے۔پی پی پی پنجاب کے قائم مقام صدر سمیع اللہ خان،ڈپٹی سیکریٹری جنرل عثمان ملک،اورنگزیب برکی،ڈاکٹر فخر الدین،لاہور کے صدر چودھری اصغر گجر،نائب صدر ملک احسان گنجیال،محمد اقبال سیالکوی،اکبر خان ،حافظ اخلاق،سید حسنات شاہ،حفیظ ملک،عثمان ملک اور دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر انتہا پسند تنظیموں کیخلاف کریک ڈاﺅن کرے۔صدر زرداری نے سمیع اللہ خان کو ہدایت کی کہ زخمیوں کی جانیں بچانے کیلئے پی پی پی کے کارکن فوری طور پر خون کے عطیات دیں۔پنجاب کے وزیر اوقاف اور مذہبی امور حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ حکومت اور عوام مل کر دہشتگردوں کا خاتمہ کردینگے۔
خبر کا کوڈ : 36027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش