QR CodeQR Code

مزاحمتی کارروائیاں جاری

رام اللہ میں مجاھدین کی تازہ کارروائی میں دو صہیونی زخمی

2 Sep 2010 16:06

اسلام ٹائمز: بدھ کے روز فلسطینی مجاہدین کی تازہ ترین کاروائی میں دو صیہونی زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز - مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں منگل کے روز مجاہدین کے ہاتھوں چار یہودیوں کی ہلاکت کے بعد مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ میں مجاھدین کی کارروائی میں کم از کم دو صہیونی زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلح مزاحمت کاروں نے بدھ کی شام رام اللہ کے قریب "ریمونیم" شاہراہ پر دو الگ الگ یہودی آبادکاروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے کم از کم دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے ایک کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
الخلیل میں منگل کی شام ہونے والی کارروائی کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر یہودی آبادکاروں پر فلسطینی مجاھدین کا یہ دوسرا حملہ ہے۔ 
ادھر اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت" نے اپنی ویب سائٹ پر جاری تازہ خبر میں میں بتایا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر حملے شاہراہ "ریمونیم" نمبر 60 کے قریب کئے گئے۔ حملے میں زخمی ایک شخص کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
دوسری جانب قابض فوج نے مجاہدین کی کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر مزاحمت کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم آخری اطلاعات آنے تک کسی شخص کی گرفتاری کی خبر موصول نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 36046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/36046/رام-اللہ-میں-مجاھدین-کی-تازہ-کارروائی-دو-صہیونی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org