0
Tuesday 11 Mar 2014 19:18

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کے 2 حفاظتی اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کے 2 حفاظتی اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات دو پولیس اہلکار دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ گنڈی عمر خان میں موجود پولیو ٹیم کے ساتھ کانسٹیبل ادریس اور کانسٹیبل الیاس کی ڈیوٹی تھی۔ دونوں اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے موٹر سائیکل پر واپس پولیس لائن ڈیرہ آرہے تھے۔ راستے میں ڈیرہ ٹاؤن شپ کی حدود میں واقع گاؤں گرہ اخمد کے قریب کھیتوں میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دہشت گرد انتہائی ماہر نشانہ باز تھے کہ دونوں اہلکاروں کے سروں کو نشانہ بنایا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد شہر بھر کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 360503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش